ناصرشاہ کا بلیک آؤٹ سے متعلق حکومت سے اہم سوال

January 12, 2021

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا حالیہ ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گڈوتھرمل کا بریک ڈاؤن ہوا تو اس کا اثر پورے ملک پرکیسے ہوا ؟

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ دعوے کرنے والے ہر فیلڈ میں ناکام ہو چکے ہیں،لانگ مارچ ہمیشہ اسلام آباد کی طرف ہوتا ہے اور وہی ہوگا، بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں کہ مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔

ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق کہا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب ہے، آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈرامے زیادہ دیر نہیں چل سکتے، پی ٹی آئی خود کچھ نہیں کر رہی سندھ حکومت کے کام کرنے سے ان کو تکلیف ہوتی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایک ادارہ دکھادیں جہاں لیورٹرانسپلانٹ کا مفت علاج ہوتا ہو۔