جواد احمد کا گانا ’کسانا‘ بھارتی کسانوں کی آواز بن گیا

January 12, 2021

گلوکار جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا گیا گانا ’کسانا‘ انٹرنیٹ پر دھوم مچارہا ہے۔

جواد احمد کا یہ گانا بھارت میں کسانوں کے دھرنے میں بھی بجایا جانے لگا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف کسانوں کئی ہفتوں سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔


کسانوں کے دھرنے کے دوران جواد احمد کا گا نا بجایا جارہا ہے، جس کے باعث بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔