وزیراعظم عمران خان کا تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

January 12, 2021

وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق تابش گوہر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں اپنے بھیجے گئے استعفے کی منظوری سے متعلق بات چیت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کیا اور انہیں کام جاری رکھنےکی ہدایت کی۔


ذرائع کے مطابق دوران گفتگو عمران خان نے تابش گوہر کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی۔

معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے چند دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا تھا۔