کراچی: ڈیفنس میں 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، موٹر سائیکل سوار زخمی

January 13, 2021

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتاری کے باعث 5 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 1 موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔

ڈیفنس کی خیابانِ حافظ پر سلطان مسجد کے قریب تیز رفتار جیپ الٹ گئی، الٹنے والی جیپ سے 4 مزید گاڑیں ٹکرا گئیں۔


حادثے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ قریب موجود موٹر سائیکل سوار حادثے میں زخمی ہوگیا جسے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔