فضل الرحمان کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنےآگئی، مراد سعید

January 13, 2021


وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، مولانا فضل الرحمان کا فرنٹ مین رؤف ماما اور رؤف ماما کے فرنٹ مین ان کے ڈرائیور ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ یہ بالکل آصف زرداری والی کہانی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل وفود بھیجے، مگر وزیراعظم کی مدینے کی ریاست کی بات کرنا، کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ لڑنا اِن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جلسیوں میں عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔