وفاقی حکومت کا آئمہ مساجد اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

January 13, 2021

وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ اقدام 10 ہزار روپے ماہانہ دینے کی تجویز پر سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز پر آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اعزازیہ دینے کی تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا بلوچستان اور دارالحکومت اسلام آباد کی مساجد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔

وزارت مذہبی امور اعزازیہ دینے سے متعلق جلد سروے کرے گی، اس حوالے سے اہلیت، مالیاتی تخمینہ سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز بھی طلب کی گئی ہے۔