عمر گل کرکٹ کمیٹی کے رکن رہینگے

January 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بننے کے باوجود کرکٹ کمیٹی کے رکن رہیں گے ۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر منصور رانا بھی لاہور قلندرز کے کوچنگ اسٹاف میں کام کرسکتے ہیں۔ بدھ کو پی سی بی ترجمان نے کہا کہ دونوں کے عہدے ایسے نہیں ہیں جو سلیکشن کے معاملات پر اثر انداز ہوں اور ان کی فرنچائز سے تقرری مفادات کا ٹکرائو نہیں ہے۔