4 سے 6ماہ میں ایکسرے اور ڈائیلاسز مشین تیار کر لینگے، فواد چوہدری

January 14, 2021

اسلام آباد( وقائع نگار، اپنے نامہ نگار سے ) آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے پائیدار سوشل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے قائداعظم یونیورسٹی میں پائیدار ترقیاتی اہداف وال کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ وزیر سائنس ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی اور سید کو ثر عباس نے پائیدار ترقیاتی اہداف وال کا افتتاح کیا۔ فواد حسین نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں معاشرے کی ترقی میں جامعات کا اہم اور کلیدی رول ہے۔ دریں اثناء تقریب اور صحافیوں سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف جس طرح سب کو فراڈ لگا کر باہر گئے ہیں وہ عوام اور ریاست کی توہین ہے پنجاب حکومت کو اس پر انکوائری کرنی چاہئے۔ وٹس ایپ پالیسی بارے قانون کیلئے اپنا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے جلد کابینہ کو بھیجا جائیگا۔اگلے 4 سے 6 ماہ میں پاکستان میں ایکسرے اور ڈائیلائسز مشین تیار کرلیں گے۔