اکبر پورہ کو مثالی قصبہ بنانے کی بجائے گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا

January 14, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی )گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ‘متحدہ عوامی محاز اکبر پورہ کے سربراہ سید سبز علی شاہ تحریک انصاف کے بانی رہنماء وسابق صوبائی سیکٹرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا‘پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سید افتخار علی شاہ ،سید جمیل شاہ ‘سید منصف شاہ ،اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان ،قومی وطن پارٹی کے صدر ملک اورنگزیب خان اور انجمن دوکاندارن اکبر پورہ کے صدر صلاح الدین نے اکبر پورہ روڈ پر گندے پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات اور روڈ پر تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر نکاسی کے انتظامات نہ کئے گئے تو عوام کی طرف سے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔