بہاول نگر: شادی شدہ خاتون کا زہر پلا کر قتل

January 14, 2021

پنجاب کے ضلع بہاول نگر میں ایک شخص نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔

ڈی ایس پی زبیر بنگش کے مطابق واقعہ مہار شریف میں پیش آیا، جہاں شادی سے انکار کرنے پر ایک شخص نے خاتون کو مشروب میں مبینہ طور پر زہر ملا کر پلا دیا اور اسے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔

مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کی 5 سال قبل شادی ہوئی تھی اوراس کے 2 بچے ہیں۔


خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو زہر دیئے جانے کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی ممکن ہے۔