سنتھیا اور رحمٰن ملک نے مقدمات واپس لے لیئے، درخواستیں منظور

January 14, 2021

امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی اور سابق وزیرِ داخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رحمٰن ملک کی ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج کی درخواستیں واپس لینے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔

سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے مطابق سنتھیا ڈی رچی نے کیس واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

رحمٰن ملک کے وکیل نے بھی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

دونوں نے ایک دوسرے کےخلاف مقدمات درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

اب دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف درج کرائے گئے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔