اسلام آباد (خبر نگار) امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمٰن ملک نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج کرانے کی درخواستیں واپس لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، جسٹس عامر فاروق متفرق درخواستوں کی سماعت آج کرینگے، سنتھیا ڈی رچی اور رحمٰن ملک نے اپنے وکلا کے ذریعے متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔