وادی ہنزہ میں50 ہمالیہ پہاڑی بکروں کی نایاب ویڈیو

January 14, 2021


ماحولیاتی تحفظ کے عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف نےوادی ہنزہ میں50 ہمالیہ پہاڑی بکروں کی نایاب ویڈیوکی عکس بندی کی۔

ماحولیاتی تحفظ کے عالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان نے ہمالیہ پر موجود ہمالیہ آئبیکس، پہاڑی بکروں سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پھسو گلیشیر کے نزدیک تقریباً 50 پہاڑی بکروں کےنایاب مناظرکی عکس بندی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی بکروں کی بڑی تعداد میں موجودگی، ان کے بہترین ماحولیاتی نظام کی جانب اشارہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آئیبکس، برفانی چیتے، پہاڑی بلی اور بھیڑیوں کی موجودگی کی بھی نشاندہی کرتا ہے، ویڈیو میں زیادہ تر مادہ آئیبکس ہیں جن کی عمریں ایک برس کے قریب ہیں۔