تیل پیداوار میں 6 اور گیس پیداوار میں 4 فیصد کمی

January 14, 2021

پیٹرولیم انفارمیشن سروس کا کہنا ہے کہ تیل پیداوار میں 6 اور گیس پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پیٹرولیم انفارمیشن سروس (پی پی آئی ایس) کے مطابق ملک کی تیل و گیس پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری ہے، یومیہ تیل پیداوار 76 ہزار بیرل ہوگئی۔

پی پی آئی ایس کا کہنا ہے کہ گیس پیداوار 3400 ملین مکعب فٹ کی سطح پر آگئی ہے، کندھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے پیداوار کم ہوئی ہے۔