ہمایوں سعید اپنی اہلیہ کی کتنی مانتے ہیں؟

January 14, 2021

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار ہمایوں سعید اپنی بیوی کی کتنی بات مانتے ہیں، اس سے متعلق اداکار نے بتادیا۔

ہمایوں سعید کا شمار چوٹی کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور مداح ان کی اداکاری کو خوب پسند کرتے ہیں، تاہم اداکار ہمیشہ اپنی بیوی کی بات مانتے ہیں یہ آج انہوں نے بتادیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹا گرام پر ہمایوں سعید نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس کا انہوں نے بڑا ہی دلچسپ کیپشن لکھا ہے۔


ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’چلو بھائی بیوی کے کہنے پر یہ تصاویر بھی پوسٹ کردیں۔‘

مداح ان کی تصاویر کو خوب سراہ رہے ہیں اور اس پر بڑے ہی دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔