وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

January 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ترکی کے وزیر خارجہ میولت چاوش اولو کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترکی کے وزیرخارجہ کے ہمراہ ترکی کے سفیر مصطفی اردکل اور دیگربھی موجود تھے ۔وزیراعلی سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء شبیر بجارانی، سعید غنی اور ناصر شاہ شریک تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے ترکی نے ٹھٹھہ میں ہائوسنگ سوسائٹی بناکر دی۔ہم ترکی کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکرگذار ہیں۔اس موقع پر ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکی کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔