امریکا بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ

January 15, 2021

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔

ایف بی آئی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔

کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کرلیے گئے جبکہ واشنگٹن میں متعدد سڑکیں بند ہیں اور 20 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردیے گئے۔