عمر ایوب نے ملک گیر بریک ڈاؤن کی ذمہ داری بھی ن لیگ پر ڈال دی

January 15, 2021

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے حالیہ ملک گیر بریک ڈاؤن کی ذمے داری بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی۔

سینیٹ میں ملک گیر بریک ڈاؤن پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ نے جو غلط منصوبہ بندی کی اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں 8 بار ملک گیر بلیک آؤٹ ہوا تھا، جسے ٹھیک ہونے میں کئی دن لگ گئے تھے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہم نے تو 8 گھنٹے میں بجلی کا نظام مکمل طور پر بحال کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن 18 ہزارسے زیادہ بجلی ٹرانسمٹ نہیں کرپائی تھی، ہم 23 ہزارمیگا واٹ کررہے ہیں۔

وزیر توانائی نے ن لیگ کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بارودی سرنگ لگا کر گئے، ن لیگی غلط پلاننگ کا خمیازہ 2023ء تک بھگتنا پڑے گا۔