آج دنیا نے بھی پاکستانی موقف کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے، شاہ محمود

January 16, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان دو سال سے مسلسل کہتا رہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، آج دنیا نے بھی پاکستانی موقف کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام’نیا پاکستان‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یہ کہتا رہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اس کا اندرونی معاملہ ہے، عالمی سطح پر اس معاملے پر بحث سے ظاہر ہوگیا ہے کہ یہ معاملہ بھارت کا اندرونی نہیں ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی اور حل طلب ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے، بھارت اس سے آنکھ نہیں چرا سکتا۔