علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

January 16, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو مقبول ہوگئیں جس میں علی ظفر جھیل کے کنارے کھڑے بھارتی کے مشہور گلوکار کشور کمار اور آشا بھوسلے کا مقبول ترین گانا ’یہ راتیں، یہ موسم ندی کا کنارہ‘ گنگنا رہے ہیں۔یہ ٹک ٹاک ویڈیو ان کے ایک مداح نے شیئر کی تھی، ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جادوئی آواز، رات کا حسین منظر اور پھر یہ گانا، واقعی یہ سب پرفیکٹ ہے۔دوسری جانب علی ظفر نے ٹوئٹر صارف کی اس محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’ارے، ارے۔