ایپکا کا19جنوری کوقلم چھوڑ ہڑتال کااعلان

January 16, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے تمام گروپوں نے مطالبات کی منظوری کے لئے مشترکہ احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 19 جنوری کو پنجاب بھر کی طرح دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال اور عملی طور پرکام بند رہے گا۔