لاہور: شاہدرہ سے 2 مطلوب ملزمان گرفتار، کلاشنکوفیں برآمد

January 16, 2021

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس نے کارروائی کر کے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان حسن ریاست اور خرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 کاشنکوفیں اور ان کی گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔