لاہور کے علاقے کاہنہ میں دو بہنوں کے قتل کےالزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 26 نومبر کو کاہنہ میں 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ماجدہ بازار گئی تھیں لیکن واپس نہ آئیں۔ 12 دسمبر کو عابدہ اور 4 جنوری کو ساجدہ کی لاش نالے سے مل گئی، دونوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹے گئے تھے۔
لاشوں کو مردہ خانے بھجوا کر ان کے ورثا کی تلاش کی گئی تو لاشوں کی شناخت ہو گئی، ورثا نے محلے دار نعیم پر قتل کا شبہ کیا تھا جس نے عبوری ضمانت کرا لی اور تاریخ پر عدالت نہ آیا۔
پولیس نے نعیم اور اس کے ساتھی ممتاز کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان سے دہرے قتل کی تفتیش جاری ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ مقتولہ ساجدہ 4 جبکہ عابدہ ایک بچے کی ماں تھی۔