مریم نواز کی والدہ، دادا، دادی، چچا کی قبر پر حاضری

January 16, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز، دادا، دادی اور چچا کی قبر پر حاضری دی۔

احتساب عدالت لاہور سے واپسی پر‏ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بزرگوں کی قبر پر حاضری دی۔

مریم نواز نے والدہ، دادا، دادی اور چچا کی قبروں پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

مریم نواز اسیر چچا سے ملنے عدالت پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے ملنے نیب عدالت آمد پر گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ’چلے تھے نواز شریف کو بدنام کرنے ، گلے پڑ گیا براڈ شیٹ، یہ اتنے کرپٹ ہیں کہ انہوں نے براڈ شیٹ میں بھی کمیشن مانگا ، عمران خان کو شہباز شریف سے خطرہ ہے ، وہ انہیں اپنا متبادل سمجھتے ہیں ۔ جس سے انھیں خطرہ ہوتا ہے اسے جیل میں ڈال دیتے ہیں۔