نیوپنڈ درزی محلہ کے مکینوں کا صفائی کی ابتر صورتحال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

January 17, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ) نیوپنڈ کے علاقے درزی محلہ کے مکینوں نے صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل کامران علی، دل نواز ودیگر نے کہا کہ کئی دن سے علاقے میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، میونسپل انتظامیہ کو شکایت بھی کی گئی مگر کوئی ازالہ نہیں کیا جارہا ہے، گندگی کے ڈھیر سے تعفن و بدبو اٹھ رہا ہے، علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کمشنر سکھر، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔