پولیو قطرے پلانے کاٹارگٹ پوراکرچکے،ڈی سی

January 17, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے گلبرگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور 18 لاکھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کاٹارگٹ پورا کر چکی ہے۔ اور اب جو بچے رہ گئے تھے ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔