پاکستان نے برطانوی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

January 17, 2021

کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان نے کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے برطانوی ویکسین کے استعمال کی اجازت دی، اے زیڈڈی 1222 کورونا ویکسین آکسفورڈ،آسٹرازنیکا کی تیارکردہ ہے،منظوری پر آسٹرازنیکاویکسین دررآمدکی جائے گی اور پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستان کمپنی نے مانگی تھی ،کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازنیکا کورونا ویکسین درآمد کرے گی ،کراچی کی فارما کمپنی اسٹرازنیکا ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔

ذرائع کاکہناہے کہ آسٹرازنیکا کورونا ویکسین برطانوی وزارت صحت سے منظور شدہ ہے اورآسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین کی کامیابی کاتناسب 62 فیصدہے۔