تمام مکاتب کے متفقہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا، طاہر اشرفی

January 18, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے متفقہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری قانونی ایکشن لیا جائیگا۔ نفرت انگیز تقریر و تحریر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔موجودہ حکومت عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کی چوکیدار ہے ، توہین ناموس رسالت اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ فلسطینی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے فلسطین کے مسئلہ پر موقف کو جرا ت مندانہ اور امت مسلمہ کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر متحدہ علماء بورڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔