اپوزیشن الزام تراشی کی بجائےلوٹ مارکاحساب دے ،اعجازچوہدری

January 18, 2021

لاہور( اکنامک رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے،مریم صفدر، بلاول زرداری اور مولوی فضل الرحمان سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ بھی نہیں کررہے، کرپٹ اپوزیشن الزام تراشی کرنے کی بجائے منی لانڈرنگ اور لوٹ مار کا حساب دیں،حکومت اپوزیشن کی کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اور نہ ہی انہیں این آر او دے گی، وزیراعظم عمران خان نے ہر چیلنجز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے، پانامہ کے بعد براڈ شیٹ نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی لوٹ مار کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے، اپوزیشن کے درباری صبح وشام جھوٹ بولتے تھکتے نہیں۔، تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی ماضی کی تمام حکومتوں سے بہترہے، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمد چوہدری نے ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کی کمپئین کے سلسلہ میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے،دونوں جماعتوں کی قیادت صرف اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھی ہے انہیں ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں ہے ۔