ایک استعفیٰ آیا بہت سےباقی ہیں،ن لیگ

January 18, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ لاہور خوبصورت شہر تھا جسے نااہلوں نے کوڑے دان بنا دیاہے،ابھی تو ایک استعفی آیا بہت سے استعفے آنا باقی ہیں، ضمنی انتخابات میں جیت ن لیگ کی ہی ہوگی، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا کیونکہ ہمیں عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں، سلیکٹڈ وزیر اعظم انتقام کی آگ میں اندھے ہو چکے ہیں ہر بات پر کہتے ہیں چھوڑوں گا نہیں۔، اس قسم کی دھمکیاںبھارت کو کشمیر کے معاملہ میں لگاتے جس کا یہ سودا کرچکے ہیں۔گذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے مشیروں اور وزیروں کو معاملات بارے پتہ چلنا شروع ہوگیاہے، ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن لاھور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت نے منگاہی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ایک مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو دفعہ اضافہ حکومت کا عوام پر کسی ایٹم بم سے کم نہیں حکومت عوام کو ھر طرح کا ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔