مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

January 19, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 35سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ ملیرماڈل کالونی کے قریب فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیاجس کی شناخت 50سالہ فرقان احمد ولد طفیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لانڈھی جوگی موڑکے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاجس کی شناخت 35سالہ خدا بخش ولد جان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود گلشن معمارخادم سولنگی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا،جس کی شناخت 50سالہ ظہور ولد منصور کے نام سے ہوئی ہے۔ اتحاد ٹائون تھانے کی حدود بلدیہ آفریدی چوک کے قریب مو ٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیاجس کی شناخت 26سالہ شہزاد ولد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔