براڈشیٹ کیس پاکستان میں سیاسی انجینئرنگ کی واضح مثال ہے، تجزیہ کار

January 19, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال براڈ شیٹ معاملے کا کیا حل ہوسکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ براڈ شیٹ کا کیس پاکستان میں سیاسی انجینئرنگ کی واضح مثال ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی فنڈنگ کا فیصلہ دیا تو پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا ہوگا۔ریما عمر نے کہا کہ براڈ شیٹ کا موقف ہے اس نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کی نشاندہی کی ،اگر اس سے معاہدہ ختم نہ کیا جاتا اور ریکوری کرلی جاتی تو اسے ریکور کی جانے والی رقم کا 20فیصد ملنا تھا، براڈ شیٹ پاکستان سے معاہدہ سے چند ہفتے قبل قائم ہوئی تھی۔