واشنگٹن کا ریڈزون فوجی چھاؤنی میں تبدیل

January 19, 2021

نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا۔

امریکی دارالحکومت میںرکاوٹیں، خاردار تاریں اور نیشنل گارڈز بڑی تعداد میں تعینات ہے جبکہ سڑکیں سنسان ہیں۔

امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکلے، تاہم سیکورٹی اہل کاروں کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری بدھ کو ہوگی۔