شیخ رشید نے اپوزیشن احتجاج کو مایوس کن قرار دیدیا

January 19, 2021


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن کے احتجاج کو مایوس کن قرار دے دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے زیادہ افراد کا انتظام کیا تھا مگر اپوزیشن کے بندے کم آئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی اس صورت حال سے وزیر اعظم عمران خان بھی مطمئن ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن کے احتجاج کی یہی حالت ہے تو انہیں لانگ مارچ اسلام آباد لانے کی اجازت بھی دے سکتے ہیں۔