جاپان: کورونا کیسز میں اضافہ، اوکیناوا میں ایمرجنسی نافذ

January 19, 2021

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد جاپان کے جنوبی شہر اوکیناوا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دارالحکومت ٹوکیو سے خبرایجنسی کے مطابق اوکیناوا میں ایمرجنسی کا نفاذ 7 فروری تک ہوگا۔

اوکیناوا کے گورنر کے مطابق شہر میں ریستوران اور شراب خانے رات 8 بجےبند ہو جائیں گے۔ شہریوں کو رات 8 بجے کے بعد غیر ضروری کاموں کیلیے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گورنر نے مزید کہا کہ جاپان میں دارالحکومت ٹوکیو اور دیگرعلاقوں میں کورونا ایمرجنسی پہلےسے ہی نافذ ہے۔

یاد رہے کہ جاپان میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ اور اموات 4 ہزار سے زیادہ ہیں۔