وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر

January 19, 2021

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ریفرنس دائر کردیا۔

نیب ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف صوبے میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔


نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ، عبدالغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔