عمران خان نے قوم سے کیے وعدے سے انحراف کیا، راجا پرویز اشرف

January 19, 2021

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم سے کیے وعدے سے انحراف کیا۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر اپوزیشن اتحاد کی ریلی سے خطاب میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے یکساں سلوک کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ دو نہیں ایک پاکستان، یہاں تو دو نہیں، تین پاکستان بنادیے گئے ہیں۔


سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرکے عمران خان کو نااہل کیا جائے۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت تباہ کردی اور نیب کے نام پر بلیک میلنگ کا ادارہ قائم کردیا گیا۔