’مرزاپور‘ بھی انتہاپسند ہندوؤں کے نشانے پر، مذہبی جذبات مجروح کرنےکا الزام، مقدمہ درج

January 20, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور ڈمپل کپاڈیا کی ویب سیریز ’تانڈو‘ کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے ’مرزاپور‘ کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ویب سیریز کے پروڈیوسرز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر سمیت دیگر کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے اور بھارتی ریاست اترپردیش کی غلط شبیہ دکھانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پروڈیوسرز کے خلاف مقدمہ ریاست اتر پردیش کے شہر مرزا پور میں ہی درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ویب سیریز ’مرزا پور‘ میں اداکار پنکج تریپاٹھی ، علی فضل اور دیگر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پہلا سیزن نومبر 2018میں ریلز ہوا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔اب اس ویب سیریز کا دوسرا سیزن بھی آن ائیر ہوا ہے ۔