مدد کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے کے ملزم کا ریمانڈ

January 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے مدد کا جھانسہ دے کر زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حاجی شہزاد کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مدعی مقدمہ کا موقف ہے کہ میرے والد بیمار تھے، میں نے حاجی شہزاد سے مدد مانگی تھی،حاجی شہزاد نے مدد کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایااور زیا دتی کوشش کی۔ خاتون کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔