پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 17کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی

January 20, 2021

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان میں تھری اورفور جی صارفین کی تعداد دسمبر 2020 کے آخر تک 90اعشاریہ 5 ملین (ساڑھے 9کروڑ) تک پہنچ گئی ہے جو نومبر کے آخر تک 88اعشاریہ 8 ملین تھی ، اس طرح ایک ماہ کے دوران صارفین میں ریکارڈ 17لاکھ کا اضافہ ہوا، پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد دسمبر کے آخر تک175اعشاریہ 62ملین ہوگئی جو نومبر کے آخر تک 173اعشاریہ 67ملین تھی ، اس طرح مختصر مدت کے دوران ایک اعشاریہ 95 ملین کا اضافہ ہوا،فور جی صارفین کے مقابلے میں تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی اے کے مطابق جاز کے تھری جی صارفین کی تعداد نومبر کے آخر تک 9اعشاریہ 30ملین تھی جو دسمبر کے آخر تک کم ہو کر 9اعشاریہ 02ملین پر آگئی جبکہ فوری جی صارفین کی تعداد نومبر کے آخر میں 23اعشاریہ 9ملین تھی جو دسمبر کے آخر تک بڑھ کر 25 ملین ہوگئی، اس طرح ایک ماہ کے دوران جاز کے فور جی صارفین کی تعداد میں گیارہ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔