اینیمیٹڈ فلم ڈوریمون اور نوبیتا کا ٹوئٹر پر راج

January 20, 2021

اس وقت جبکہ پوری دنیا کورونا وائرس کے باعث سلور اسکرین سے دور لاک ڈاؤن میں ہے تو دوسری جانب جاپانی اینیمیٹڈ فلم ڈوریمون اور نوبیتا کا ٹوئٹر ٹرینڈز کا دنیا بھر راج رہا۔

اسکی وجہ انٹرنیٹ پر ان کے پسندیدہ اینیمیٹڈ کرداروں کا یک جا ہونا ہے، جنھوں نے حالیہ ڈوریمون مووی میں کردار ادا کیا ہے۔

نئی مووی اسٹینڈ بائی می ڈوریمومن ٹو کی کہانی 2014 کی فلم ’اسٹینڈ بائی می ڈوریمون کا ایک سیکوئیل ہے، اسکا انکشاف ایک پوسٹر کے اجرا سے ہوا۔

حالانکہ یہ فلم ایک مشہور جاپانی کومکس اور اینیمیشن سیریز ڈوریمومن پر مبنی ہے اور یہ گزشتہ سال نومبر میں جاپان میں ریلیز ہوئی اور نئی فلم کا پوسٹر اب سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ہے، کیونکہ یہ فلم اب پوری دنیا میں فروری 2021 میں ریلیز ہونے کے لیے منتظر ہے۔