وفاقی حکومت کی طیاروں کے فیول کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے درآمد کی مشروط اجازت

January 20, 2021

وفاقی حکومت نے طیاروں کے فیول کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے درآمد کی مشروط اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن اینڈ انڈرواٹر اسٹورز کو جے پی فائیو فیول درآمد کی اجازت ہوگی۔

اس میں کہا گیا کہ نیول ہیڈکوارٹر کو بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے جے پی فائیو فیول درآمد کی اجازت ہوگی۔

جے پی فائیو کی درآمد پیٹرولیم ڈویژن کی تصدیق سے مشروط ہوگی۔