اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب کے تفتیشی افسروں کے طرز عمل پر شدید برہمی

January 21, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رخسانہ بنگش کی نیب انکوائری روکنے اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہنیب کا رخسانہ بنگش کو بھیجا گیا کال اپ نوٹس غلط ہے، رخسانہ بنگش کے بیٹے نےجواب دیدیا تو مشکوک کیا رہ گیا۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے رخسانہ بنگش کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب نے رخسانہ بنگش کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے ، گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے تفتیشی افسر کے کال اپ نوٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نیب کسی شخص کی زندگی داو پر لگا دیتا ہے اور یہ تفتیش کی جاتی ہے۔