مصر کا قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے اتفاق

January 21, 2021

قاہرہ (جنگ نیوز )مصر نے ساڑھے تین سال سے زیادہ عرصے کے بعد قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے۔مصری وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ عرب جمہوریہ مصر اور قطری ریاست نے 20 جنوری کو مفاہمت کی دو یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے۔ان کے تحت دونوں ملکوں نے دوطرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی سے اتفاق کیا ہے۔