حکومت نے کرپشن ٹھیکے پر دے رکھی ہے،پیسہ وزیراعظم پر خرچ ہوا، ن لیگ

January 21, 2021

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت نے کرپشن کو ٹھیکے پر دے رکھاہے ،شہزاد اکبرکو فرنٹ مین بنایا گیا، زمان پارک اور بنی گالہ فارن فنڈنگ کے پیسوں سے بنا ہے ، 6سالوں سے فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیا جا رہا تاکہ ثبوتوں کو مٹایا جا سکے، حکومتی ترجمانوں کی جانب سے ڈھائی سال سے کاغذ لہرا کر الزامات کا تسلسل جاری ہے لیکن کرائے کے ترجمان کو کوئی کرپشن کا الزام یاد نہیں ، نیب کو عدالت میں بلایا جائے تو ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ،سیاسی انتقام کے لئے شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کے قائدین پر الزامات لگائے جارہے ہیں،400 ارب کی چینی چوری، 225 ارب کی آٹا چوری اس حکومت کی پکڑی گئی لیکن یہ الزام گزشتہ حکومت پر لگاتے ہیں ۔