وزیراعلیٰ سندھ کا نوری آباد حادثے پر افسوس کا اظہار

January 21, 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد کے پاس روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد کے پاس روڈ حادثے کا نوٹس لے لیااور ضلعی پولیس جامشورو کو فوری حادثے کی جگہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب جامشورو ضلعی انتظامیہ کو بھی زخمیوں کو ایل ایم سی اسپتال پہنچانے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کو فوری امداد دینے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ کراچی کے قریب نوری آباد میں کاٹھور لنک روڈ پر 2 بسوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔