• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے قریب نوری آباد میں کاٹھور لنک روڈ پر 2 بسوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں آج ہونے والی دھند کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں اور شہر کے اطراف میں صبح سے ہی شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں حدِ نگاہ 200 میٹر ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد کے پاس روڈ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین