پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی، اسماعیل ہانیہ

January 21, 2021

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کے زیرِ اہتمام ’اسرائیل نامنظور مارچ‘ سے خطا کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی، فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتی ہے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔