قومی بچت ا سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیاگیا

January 22, 2021

اسلام آباد (کامرس رپور ٹر) قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 جنوری سے ہو گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 8.49 سے بڑھا کر 9.24فیصد جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.04 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دی گئی،سپیشل سیونگ سر ٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.60سے بڑھا کر 7.80فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد ،پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد دی گئی جبکہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردی گئی۔