ڈس انفولیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگدڑ

January 22, 2021

اسلام آباد (جنگ نیوز)ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگدڑ مچ گئی،ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں پاکستان مخالف بے بنیاد پروپیگنڈے پر بے نقاب ہونیوالے جعلی فورم سائوتھ ایشن ڈیمو کریٹک کے تمام بورڈ ممبران مستعفی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت آشکار ہونے لگی،اکانومسٹ ہو یا فارن پالیسی میگزین، یو کے پارلیمنٹ ہو یا پھر اقوام متحدہ انسانی حقوق رپورٹ، یا پھرفن سن کی رپورٹ، بھارتی کرتوت عیاں ہونے لگے۔